اب اسلامی ملک میں اسرائیلی ٹی وی بھی قائم ہو گا ؟
11:52 AM, 21 Jun, 2021
دبئی (ویب ڈیسک ) اسرائیل اور مسلم ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز اس وقت ہوا ہے جب اسرائیلی ٹی وی چینل آئی 24 نیوز نے دبئی میں اپنا پہلا آفس کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ٗ یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل کا کسی نے ٹی وی چینل نے اسلامی ملک میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی ٹی وی آئی 24 نیوز کے سی ای او فرینک مولوئل نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ سال میں ، ہم نے علاقائی سفارتی تبدیلیاں دیکھی ہیں جو تجارتی تعلقات کے قیام اور شراکت کے مواقع کی اجازت دیتی ہیں۔دبئی میڈیا سٹی میں دفتر کھولنا ہمیں مشرق وسطی میں اپنی کوریج کو وسعت دینے کے لئے ایک اسٹریٹجک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ اسرائیلی ٹی وی اپنا دفتر کھولنے کے بعد وہ پہلا ٹی وی چینل بھی ہو گا جو دبئی سے اپنی باقاعدہ نشریات کا آغاز کرے گا اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر دبئی حکومت سے براڈ کاسٹنگ لائسنس بھی حاصل کر لیا گیا ہے ۔ آئی 24 نیوز کا مستقل دفتر دبئی میں ہی رہے گا۔یورپی میڈیا کی طرف سے اس خبر پر امت مسلمہ کے میڈیا پر جو تبصرے ہو رہے ہیں ان کے مطابق یہ مسلم ممالک کے ٹی وی چینلز کا توڑ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور خاص طور پر الجزیرہ ٹی وی کی نشریات کے مقابلے میں ایک اسرائیلی ٹی وی لایا جا رہا ہے۔