اسلام آباد ( پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ بندیوں کے لیے وراڈز کے لیے ابتدائی فہرستیں 2 جولائی سے 10 اگست تک مرتب کی جائیں گی۔ اسلام آباد کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست 11 اگست کو جاری کی جائے گی۔
اسلام آباد کے شہری حلقہ بندیوں پر اعتراض 12 اگست سے 27 اگست تک دائر کر سکیں گے۔ اسلام آباد کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کی حمتی فہرست 20 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔