لاہور بورڈ: انٹر میڈیٹ پارٹ 2 کی ڈیٹ شیٹ جاری
05:30 PM, 21 Jun, 2021
لاہور( پبلک نیوز) لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ 2 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات مورخہ 10جولائی سے شروع ہوں گے۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ امتحان میں 188752 امیدواران شرکت کریں گے۔ ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے۔ بورڈ حکام کے مطابق پہلا پرچہ شماریات کا لیا جائے گا۔ طلبہ و طالبات کو جلد رولنمبر سلپس جاری کر دی جائیں گی۔