پی آئی اے کا کینیڈا کیلئے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع

06:20 PM, 21 Jun, 2021

احمد علی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) کینیڈیان حکام کی جانب پاکستان کی قومی ایئر لائن ( پی آئی اے) کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایات موصول ہو گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پروازیں کوویڈ کی پابندیوں کے باعث صرف کارگو تک محدود کردی گئی تھیں۔ 22 جون سے پی آئی اے کی پروازیں براہ راست مسافر لے کر کینیڈا جا سکیں گی۔ کینیڈین حکام نے سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی وضع کردہ ایس او پی سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلے مرحلہ میں ہفتہ وار تین پروازیں اتوار سے شروع کی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں پاکستان سے کینیڈا کا آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا۔ پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔ پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروازوں پر بکنگ کھول دی گئی ہے اور لوگ بآسانی نشستیں حاصل کرسکتے ہیں۔
مزیدخبریں