نیب نے ملک کو تباہی کےسواکچھ نہیں دیا،شاہدخاقان

10:45 AM, 21 Jun, 2022

احمد علی
لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں جب تک نیب ہے، ملک نہیں چلے گا، اس ادارے کو اب ختم کرنا ہو گا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے ملک کو تباہی کےسواکچھ نہیں دیا، صدرپارلیمانی نظام کی مسلسل نفی کررہےہیں، پارلیمان کامنظور شدہ بل درست نظر نہ آناسمجھ سے بالاتر ہے، صدر سے گزارش ہے کہ نیب کا4 سالہ ریکارڈمنگوالیں، پتہ کریں گذشتہ 4 برس میں کن بنیادوں پرکیس بنائے گئے، صدرصاحب پی ٹی آئی کی ٹوپی اتاریں اور صدرکی ٹوپی پہنیں. ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو خطرات ہیں تورانا ثنااللہ انہیں تحفظ فراہم کریں گے، بجلی لوڈشیڈنگ میں بہت حد تک کمی آئی ہے.
مزیدخبریں