بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل عدالت پیش ہونے پر درخواست نمٹا دی گئی

01:40 PM, 21 Jun, 2023

احمد علی
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ و سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سابق خاتون اول کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی ہے، تمام فریقین نے رپورٹس عدالت میں جمع کروا دیں۔ نیب رپورٹ میں عدالت کو کہا گیا کہ نیب میں سابق خاتون اول کیخلاف دو انکوائریز جاری ہیں، اینٹی کرپشن نے عدالت عالیہ کو کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کے خلاف اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن میں مقدمہ درج ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس سابق خاتون اول کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔ بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کی رپورٹس کی روشنی میں چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست نمٹا دی۔
مزیدخبریں