سپریم کورٹ نےفوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر 9 رکنی بینچ بنادیا

08:30 PM, 21 Jun, 2023

احمد علی
اسلام آباد: سپریم کورٹ نےفوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر 9 رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ کل سماعت کرے گا ، نو رکنی لارجر بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس مظاہر علی نقوی بینچ کا حصہ ہیں۔ سپریم کورٹ میں‌کیس کی سماعت صبح 11 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔ خیال رہے کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف جسٹس جواد ایس خواجہ اور اعتزاز احسن سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کی ہیں ۔
مزیدخبریں