ویب ڈیسک: بلوچستان کے نئے مالی سال 25-2024 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے، بلوچستان کے بجٹ کا کل حجم 870 ارب روپے ہے، بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافہ کیا جائے گا، بجٹ میں تین ہزار نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق 24 اور 25 جون کو بجٹ پر عام بحث ہوگی، 26 جون کو فنانس بل 25-2024 پیش کیا جائے گا، 29 جون کو فنانس بل 2024 اور سپلیمنٹری بجٹ کی منظوری اور بحث ہوگی۔