نریندرمودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر،کشمیریوں نے مسترد کر دیا

09:45 AM, 21 Jun, 2024

ویب ڈیسک: بھارت میں ایک بار پھر وزیر اعظم منتخب ہونے والے پاکستان مخالف اور کشمیر مخالف نریندر مودی آج کشمیر کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کے دورہ کشمیرکے پیش نظر وادی میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔جبکہ بھارتی جنتا پارٹی کے کشمیریوں کے خلاف ہرزا سرائی کے بعد سے کشمیری بھی بھارتی وزیر اعظم کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کھل کر کر رہے ہیں۔دوسہراکے موقع پر وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس نے شٹرڈاؤن اور احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے بی جے پی کا اینٹی کشمیر ایجنڈا مسترد کردیا ہے۔

حریت کانفرنس نے اعلامیہ جاری کردیا، احتجاج سے خوفزدہ بھارتی فوج نے سری نگر کو چھاؤنی بنادیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارہ مولا میں قابض فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

مزیدخبریں