سکھر بیراج کا گیٹ مرمتی کام کے دوران گرگیا، ایمرجنسی نافذ

10:12 AM, 21 Jun, 2024

ویب ڈیسک: سکھر بیراج کا گیٹ نمبر 47 مرمتی کام کے دوران گرگیا۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ ایری گیشن کا کہنا ہے کہ بیراج کے گیٹ نمبر 47 اور 43 کے پلرز کو نقصان پہنچا، گیٹ گرنے کے بعد سکھر بیراج پر ایمرجنسی نافذ کرکے اسے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بیراج کے گیٹ نمبر 47 سے پانی اوور ٹاپ ہوکر ڈاؤن اسٹریم میں جانے لگا ہے۔

مزیدخبریں