جاں بحق ہونیوالے عازمین حج کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی، سینکڑوں لاپتہ

11:37 AM, 21 Jun, 2024

ویب ڈیسک :گرمی کےباعث جاں بحق ہونے والے عازمین حج کی تعداد 1000 سے بھی تجاوز کر گئی،  سینکڑوں لاپتہ عازمین  حج کی تلاش جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق  لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنے رشتہ داروں کی تلاش میں بھٹکنا پڑ رہا ہے۔ گرمی سے 35 پاکستانی جبکہ 90 بھارتی عازمین حج دم توڑ گئے تھے جس کی سعودی اتھارٹیز نے تصدیق کردی ہے 

ایک عرب سفارت کار  کے مطابق سب سے زیادہ مصری حجاج کرام فوت ہوئے ہیں۔مکہ مکرمہ میں گرمی کی وجہ سے کم از کم 600 افراد لقمہ اجل بن گئے، جو ایک دن پہلے 300 سے زیادہ ہے۔ متعدد ممالک کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے اے ایف پی کے مطابق اب تک گرمی کی شدت سے جاں بحق ہونے والے حجاج کرام کی تعداد 1000سے زیادہ ہوگئی ہے۔

عازمین حج کی تلاش میں سوشل میڈیا کا اہم کردار

فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورک لاپتہ افراد کی تصاویر اور معلومات کی درخواستوں سے بھرے پڑے ہیں۔ اسی طرح مصر سے آئے ہوئے غدہ محمود احمد داؤد کے اہل خانہ اور دوست بھی ان کی تلاش میں مصروف ہیں جو سنیچر سے لاپتہ ہیں۔ سعودی عرب میں رہنے والے ایک خاندانی دوست نے کہا کہ “مجھے مصر میں اس کی بیٹی کا فون آیا اور اس نے مجھ سے فیس بک پر کوئی بھی ایسی چیز پوسٹ کرنے کی التجا کی جس سے اسے ٹریک کرنے یا تلاش کرنے میں مدد ملے۔

مزیدخبریں