سمندری: 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار،مقدمہ درج

11:43 AM, 21 Jun, 2024

ویب ڈیسک:فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ جس میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

پولیس حکام کے مطابق ترکھانی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد کا کہنا تھا کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمز متعدد علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب ایس ایس پی آپریشن متاثرہ بچی کے گھر پہنچ گئے اور بچی کے والدین کو انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

مزیدخبریں