کوئٹہ میں  اغواء ہونےوالے 10افراد کو تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکا

11:52 AM, 21 Jun, 2024

ویب ڈیسک: کوئٹہ میں   اغواء ہونے والے 10افراد کو تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی لیویزنصیب اللہ کاکڑ  کا کہنا ہے کہ نواحی علاقےشعبان سے 10 افراد کے اغواءکےمعاملےکی تحقیقات کی جارہی ہیں،کل دوپہرکو لیویز کنٹرول ہرنائی کوشعبان کےعلاقے سے پکنک پرگئے 10 افراد کواغواء کی رپورٹ موصول ہوئی تھی۔

ڈی جی لیویزنصیب اللہ کاکڑ  کامزید کہنا ہے کہ اغواء ہونے والے افراد کو تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے،مغویوں میں ایک کسٹم اہلکار بھی شامل ہے، اغواء کار شناخت کے بعد ان افراد کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  مغویوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔

مزیدخبریں