کبیروالا: بدبخت بیٹے نے ماں، 3 بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

12:02 PM, 21 Jun, 2024

ویب ڈیسک: کبیروالا میں حوا کی بیٹیاں غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتار دی گئیں۔ بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں اور تین بہنوں کو ابدی نیند سلادیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔آئی جی پنجاب کے واقعہ کا نوٹس لینے کے بعد ملزم کو میلسی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کبیروالا کے نواحی علاقہ موضع اوکانوالہ میں یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جہاں ملزم عباس نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنی والدہ اور تین بہنوں کو قتل کردیا۔ 

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا بتایا جا رہا ہے۔ ملزم عباس کی فائرنگ سے اس کی والدہ 45 سالہ حسینہ بی بی اور سگی بہنیں 25 سالہ ثمینہ بی بی،20 سالہ آمنہ بی بی،18 سالہ حلیمہ بی بی جاں بحق ہوئی ہیں۔ 

اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر کبیروالا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو 1122کی مدد سے لاشیں ٹی ایچ کیو کبیروالا منتقل کر دی گئی ہیں۔ جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ پولیس کی جانب سےجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔

کبیروالا واقعہ پر آئی جی پنجاب کا نوٹس:

کبیروالا میں ماں اور 03 بیٹیوں کے قتل کا واقعہ کا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لے لیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او خانیوال کو ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک دے دیا۔ ڈی پی او خانیوال اسماعیل کھاڑک جائے وقوعہ بستی لوہاراں والی نزد پل چاؤن پہنچ گئے۔ 

کرائم سین یونٹ اور فارنزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ 

مقتولین میں حسینہ بی بی بعمر 50 سال، ثمینہ بی بی بعمر 35 سال، آمنہ بی بی بعمر 20 سال اور علیمہ بی بی بعمر 15 سال شامل ہیں۔ ملزم محمد عباس بعمر 20/22 سال مقتولین کا حقیقی بیٹا اور بھائی ہے۔ 

ملزم عباس نے رپیٹر 12 بور سے فائر کرکے ماں اور بہنوں کو قتل کردیا ہے۔ ڈی پی اور خانیوال کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور پولیس ریڈ جاری ہے۔

تھانہ صدر کبیروالا کی حدود بستی لوہاراں والی نزد پل چاؤن 03 بیٹیوں سمیت ماں کے قتل کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک کی ہدایات پر ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپشل ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سسٹم کو بروکار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم محمد عباس کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے 02 گھنٹوں میں میلسی سے گرفتار کرلیا۔ 

ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

مزیدخبریں