ثانیہ اور شامی کی شادی ، ٹینس اسٹار کے والد کا افواہوں پر سخت ردعمل آگیا

01:08 PM, 21 Jun, 2024

 ویب ڈیسک: بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے والد نے محمد شامی سے دوسری شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل دے دیا۔

انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی کی افواہوں پر والد عمران مرزا نے خاموشی توڑتے ہوئے اسے بکواس قرار دے دیا۔

ٹینس سٹار کے والد عمران مرزا نے ثانیہ مرزا کی محمد شامی سے شادی کی افواہوں پر بھارتی میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ مرزا کی تو آج تک کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔

واضح رہے کچھ روز سے بھارتی میڈیا میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یہ دونوں معروف شخصیات جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔

مزیدخبریں