ایکسائزڈیپارٹمنٹ کا لاہورسمیت پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس کریک ڈاؤن

02:28 PM, 21 Jun, 2024

دانش منیر

پبلک نیوز:(دانش منیر) پراپرٹی ٹیکس چوری کرنے والے اور کروانے والوں کیخلاف شکنجہ سخت ، ڈی جی ایکسائز نے ہائی ویلیو پراپرٹیز کی تشخیص دوبارہ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں 7ہزار پراپرٹیز کی ازسرنو تشخیص کی ہدایت کر دی گئی۔ ڈائریکٹر انفورسمنٹ آڈٹ کو پراپرٹیز کی ازسرنوتشخیص کی ہدایت کی ، پنجاب بھر میں 14ہزار پراپرٹیز کی ازسر نو نشاندہی کی ہدایت کی گئی۔

ایکسائز حکام کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں اہم پراپرٹیز کو پوائنٹ آؤٹ کردیا گیا، پوائنٹ آوٹ کردہ زیادہ پراپرٹیز پوش ایریاز میں ہیں ، پراپرٹیز میں زیادہ تر مارکیٹس،پلازے اور بڑے گھر شامل ہیں۔ لاہور میں7ہزار کمرشل و ڈومیسٹک پراپرٹیز کاٹیکس ،پیمائش چیک کی جائے گی، پراپرٹی ٹیکس ،پیمائش میں تضاد پر بقایا جات بھی وصول کئے جائیں گے۔ پیمائش میں ردبدل کرنے والے افسران کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ ہائی ویلیو پراپرٹیز کو چیک کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔اگلے ہفتے سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں پراپرٹیز کی چیکنگ شروع کردی جائے گی۔

مزیدخبریں