آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی

02:51 PM, 21 Jun, 2024

ویب ڈیسک:آج 21 جون سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی۔

اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج دن 14 گھنٹے 32 منٹ کا ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں آج رات 9 گھنٹے 28 منٹ کی ہو گی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آج دن 13 گھنٹے 41 منٹ اور رات 10 گھنٹے 19 منٹ کی ہو گی۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے یہ بھی بتایا ہے کہ 22 دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔

مزیدخبریں