ابوظہبی: سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے نیا قانون متعارف

03:33 PM, 21 Jun, 2024

ویب ڈیسک: ابوظہبی نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے نیا قانون متعارف کرادیا۔

ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیویلپمنٹ نے نئے قانون کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو اب لائسنس لینا پڑے گا۔ انفلوئنسرز کے لیے لائسنس کی فیس 1250 درہم ہوگی جبکہ سوشل میڈیا مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے لائسنس فیس 5 ہزار درہم ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق لائسنس کے بغیر اشتہاری خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر جرمانہ عائد ہوگا اور یکم جولائی سے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر خلاف ورزی پر 10 ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔

حکومت نے ہدایت کی ہےکہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے مارکیٹنگ کرانے کیلئے لائسنس طلب کریں۔

مزیدخبریں