بابر سمیت کھلاڑیوں پر فکسنگ کے الزامات ، تاحال پی سی بی نے کوئی ایکشن نہیں لیا

03:47 PM, 21 Jun, 2024

محمد شکیل خان

(ویب ڈیسک ) محمد شکیل خان : پاکستان کرکٹ بورڈ (   پی سی بی)  کھلاڑیوں پر لگنے والے الزامات پر خاموش ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بابراعظم سمیت پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں پر فکسنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں تاہم   پی سی بی کھلاڑیوں پر لگنے والے الزامات پر خاموش ہے۔  کھلاڑیوں پر الزامات لگے کئی روز گزر گئے،مگر پی سی بی نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

ذرائع کے کا کہنا ہے کہ   کپتان بابر اعظم بھی معاملےپر پی سی بی کے ایکشن  کے منتظر ہیں ۔ الزامات پر کرکٹ بورڈ  کے فیصلے کےبعد بابر اعظم  اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔ پی سی بی کے ایکشن نہ لینے پر بابر اعظم انفرادی طور پر ایکشن لےسکتے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ   اس معاملے کو ابھی دیکھ رہے ہیں ، معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے، پی سی بی کا لیگل ڈیپارٹمنٹ الزامات کی چھان بین کر رہا ہے،الزامات لگانے والے ثبوت بھی لے آئیں، الزامات ثابت نہ ہونےپر پی سی بی اینکرکےخلاف لیگل ایکشن لےسکتاہے۔

بورڈ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ   امریکا میں کھلاڑیوں کے کسی منفی سرگرمی میں ملوث  ہونےکی کوئی رپورٹ نہیں ملی،کھلاڑیو ں  پر بے بنیاد الزامات کسی صورت برداشت نہیں  کریں گے۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے اینکر نے پاکستان ٹیم پر فکسنگ کے سنگین الزامات عائد کئےتھے۔

مزیدخبریں