ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات،انسداد بجلی چوری مہم

03:57 PM, 21 Jun, 2024

پبلک نیوز: ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھر سے اب تک 95 بلین روپے وصول اور 78 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جاچکے ہیں،2 تا 9 جون کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد سے بجلی چوروں سے 35 ملین وصول کیے۔

پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ سے 15 ملین وصول ہوئے،9 جون سے  اب تک مزید 250 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں آئی۔

متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں