190ملین پاؤنڈریفرنس میں بڑی پیشرفت

04:39 PM, 21 Jun, 2024

ویب ڈیسک: 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں وکلاء صفائی کی جانب سے 2 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل ہوگئی جبکہ عدالت نے جیل انتظامیہ کو بشری بی بی کا میڈیکل کروانے کی ہدایت  کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2جولائی تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق  190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس چوہدری اور عثمان ریاض گل عدالت پیش ہوئے جبکہ نیب ٹیم کی جانب سے پراسکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

وکلاء صفائی کی جانب سے 2 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل ہوگئی اور  2 گواہان پر جزوی جرح کی گئی۔مجموعی طور پر 30 گواہان کے بیانات قلمبند جبکہ 24 پر جرح مکمل کرلی گئی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء کی جانب سے بشری بی بی کا میڈیکل کروانے کی درخواست دائر کردی گئی۔

عدالت نے جیل انتظامیہ کو بشری بی بی کا میڈیکل کروانے کی ہدایت  کردی۔

بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں