ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل نے زرتاج گل وزیر کو باضابطہ طور پر قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زرتاج گل وزیر کی بطور پارلیمانی لیڈر نامزدگی کی درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کو دے دی گئی ہے۔
سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا اور زرتاج گل وزیر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں درخواست جمع کروائی ہے۔
سپیکر کی جانب سے درخواست پر جلد فیصلہ کی یقین دہانی بھی کر وائی گئی ہے۔