ایم کیو ایم پاکستان کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ دی

06:33 PM, 21 Jun, 2024

 ویب ڈیسک: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اہم رکن نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

واضح رہے کہ شیخ صلاح الدین 2 بار قومی اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔ 

انہوں نےعوام پاکستان  پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ 

شیخ صلاح الدین نے کہا کہ میں عوام پاکستان پارٹی کے بانی اراکین میں شامل ہوں۔ بہت سے لوگ رابطے میں ہیں جلد منظر عام پر آجائیں  گے،عوام پاکستان پارٹی کے بانی اراکین کی تعداد 17 ہے میں ان میں شامل ہوں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں اہم شخصیات رابطے میں ہے وقت آنے پر اعلان کریں گے ۔

مزیدخبریں