بجٹ کو کوئی نہیں روک سکتا، بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا، فیصل واوڈا

06:37 PM, 21 Jun, 2024

(ویب ڈیسک ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بجٹ کو کوئی نہیں روک سکتا، بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا۔

بجٹ سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس  ہوا۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ  ڈنکے کی چوٹ پر، ٹھوک بجا کر نجکاری بھی ہوگی، بجٹ میں ترامیم کی گنجائش ہے،  ہم سب ٹیکسز کا اپنا اپنا بوجھ اٹھانے کو تیار ہیں، بجٹ میں کہیں کچھ کوتاہیاں اور نالائقی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  نان فائلرز کو حج و عمرہ کی استثنی کیوں دی گئی ہے،اس کی وضاحت کریں کہ اس کے پیچھے کیا لاجک ہے، حج و عمرہ کیلئے نان فائلرز پر بھی فائلرز کی شرط لاگو کی جائے۔جس پر ممبر آپریشن ایف بی آر نے کہا کہ  یہ صرف مذہبی فریضہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔اس پر فیصل واوڈامذہب میں بھی پہلے قانون کی پاسداری ہے،نان فائلرز کو اس استثنی' کا دوبارہ جائزہ لیں ۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ  حکومت میڈیا ورکرز کے مفادات کا تحفظ کرے،   کورونا کے دوران میڈیا رپورٹر کی تنخواہوں پر کٹ لگائے گئے،   کورونا کے دنوں میں تنخواہوں میں لگنے والا کٹ ورکرز کو واپس ملنا چاہئے۔ میڈیا ورکرز کو مراعات دینی چاہئیں، انہیں کسی ہاوسنگ میں کوئی پلاٹ دیں،   ہمیں وزارت اطلاعات کے ساتھ میٹنگ کر لینی چاہیئے۔

مزیدخبریں