آرمینیا کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

07:08 PM, 21 Jun, 2024

(ویب ڈیسک )   آرمینیا  کی جانب سے   فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   آرمینیا کی وزارت خارجہ نے   فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان  کیا اور اسرائیل کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مخالفت کی۔

وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا  کہ  بین الاقوامی قانون، خودمختاری اور امن کے لیے اپنی وابستگی کی تصدیق کرتے ہوئےجمہوریہ آرمینیا نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرلیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ   وہ مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن اور استحکام قائم کرنے کے لیے حقیقی طور پر دلچسپی رکھتا ہے۔

ادھر فلسطینی اتھارٹی کے ایک سینئر اہلکار حسین الشیخ نے آرمینیا کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ناروے، آئرلینڈ  اور اسپین بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا  اعلان کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں