(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 بہادر جوانوں کی شہادت ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے صدہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 جوانوں کی شہادت ہوئی ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ حوالدار عقیل احمد، لانس نائیک محمد طفیر اور سپاہی انوش رفون شہید ہوگئے۔اس کے علاوہ سپاہی محمد اعظم خان اور سپاہی ہارون نے بھی جام شہادت نوش کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔