’’ہم لوگ منفی باتیں نہیں سوچتے ‘‘

09:46 AM, 21 Mar, 2021

اویس
لاہور ( پبلک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ سب کھلاڑی ایک دوسرے کو بیک اپ کرتے دکھائی دیتے ہیں ٗکوشش کروں گا جہاں ٹیم کو ضرورت ہوئی پرفارم کروں ٗٹی ٹونٹی میں تمام ٹیمیں ایک جیسی ہوتی ہیں ٗاچھے کمبینیشن بناکر میدان میں اتریں گے۔ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کے دوران شاداب خان نے کہا کہ اب مکمل فٹ ہوچکا ہوں بطور باؤلنگ آل راؤنڈر کھیلوں گا ٗ کوشش یہی ہے جس طرح کیرئیر کا آغاز کیا اب ویسے پرفارم کروں ٗمصباح الحق اور یونس خان میری بیٹنگ پر کام کررہے ہیں ٗپی ایس ایل میں جو خامیاں تھیں ان کو دور کررہا ہوں ٗباؤلنگ میں ہمارے پاس وقار یونس ہیں کوئی مسئلہ ہو تو ان سے پوچھ لیتے ہیں ٗ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز بہت اہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی فارم میں ہے اور اچھے ردھم میں ہے ٗان ڈور پریکٹس سیشن بھی ہوئے ہیں جس سے فائدہ ہوگا ٗون ڈے کرکٹ کافی عرصے سے ہم نہیں کھیلے ٗڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے ٗکرکٹ کے علاوہ ہماری کوئی بات نہیں ہوتی ٗ ہم لوگ نیگیٹو باتیں نہیں سوچتے ٗکنسسٹنٹ پرفارمنسز نہیں آرہی ٗبطور آل راونڈر کوشش ہوگی کہ دونوں شعبوں میں اچھا پرفارم کروں ۔
مزیدخبریں