پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،21 مارچ 2021

10:18 AM, 21 Mar, 2021

اویس
لاہور،گوجرانوالہ ،ساہیوال ،جھنگ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں کے ڈیرے ، کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ، گرمی کی شدت میں کمی،موسم خوشگوار ہو گیاکورونا کی تیسری لہر میں تیزی ،ایک دن میں 3 ہزار 667 نئے کیس رپورٹ، مہلک وائرس نے 24 گھنٹوں میں مزید 44 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 843 تک جا پہنچی ، فعال کیسز 31 ہزار 107 ہو گئے ، 5 لاکھ 81 ہزار 852مریض صحت یاب بھی ہوچکے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ،3 روز قبل ویکسین لگوائی تھی ، خاتون اول بشری بی بی بھی کورونا میں مبتلا ہو گئیں،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، ملٹری سیکرٹری سمیت دیگر اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا جائے گامکروہ فعل کرنے والوں کو سزا سنادی گئی،لاہور موٹروے زیادتی کیس کے دونوں مجرموں کو سزائے موت، عابد ملہی اور شفقت کو 14-14 سال قید اور جائیداد ضبطگی کا بھی حکم،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے جیل میں فیصلہ سنایا،خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ گزشتہ برس 8 اور 9ستمبرکی درمیانی شب پیش آیا تھا ‎پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان آج لاہور میں مریم نوازسے ملاقات کریں گے،‎دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جاتی امراء میں ہوگی، ملکی سیاسی صورتحال ،لانگ مارچ اور نئی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی
مزیدخبریں