بحیرہ احمر:ڈوبتے جہاز میں 6پاکستانیوں کی جان خطرے میں

10:57 AM, 21 Mar, 2021

اویس
ڈوڈوما ( ویب ڈیسک ) بحیرہ احمر میں تنزانیہ کا ایک بحری جہاز ڈوبنے کے قریب ہے اس میں پھنسے میں عملے کی زندگیاں خطرے میں ہیں جن میں 6پاکستانی بھی شامل ہیں جن کا تعلق کراچی سے ہے۔سماجی رہنما انصار برنی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ میں ایک ٹویٹ میں مدد کی اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مہر نامی جہاز کے چھ پاکستانی کریو ممبران ریڈ بحیرہ احمر میں پھنسے ہوئے ہیں جن کی مدد کیلئے اپیل ہے۔ جہاز میں پھنسے ہوئے عملے کے ممبران نے انصار برنی ٹرسٹ سے رابطہ کیا ہے اور مدد کی اپیل کی ہے۔https://twitter.com/AnsarBurney/status/1373366940165623814اس حوالے سے سوشل میڈیا پر انصار برنی ٹرسٹ کی طرف سے جاری معلومات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی عملے پر مشتمل شپ مہر جس پر تنزانیہ کا پرچم لگا ہوا ہے وہ کئی دنوں سے سعودی عرب اور سوڈان کے درمیان بحیرہ احمر میں پھنسا ہوا ہے۔جہاز پر کھانا اور پانی ختم ہو چکا ہے اور جہاز کا عملہ سمندری پانی پینے پر مجبور ہے ٗ جہاز کسی بھی وقت ڈوب سکتا ہے اور جہاز میں موجود عملے کی جانوں کو شدید خطرہ ہے۔جہاز میں موجود دلدار خان کے بیٹے اسد اللہ کا کہنا ہے کہ تمام افراد جہاز میں بحیثیت لوڈر کام کرتے ہیں ٗ جہاز کا انجن پندرہ دن سے سمندر میںبند ہے ٗایک ہفتے سے جہاز میں کھانے پینے کا سامان بھی ختم ہو چکا ہے ۔
مزیدخبریں