’’پی ڈی ایم ذبح ہونے کے بعد پہلے خود کو زندہ کرے‘‘
10:59 AM, 21 Mar, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ زرداری اور ان کے درباری اور ن لیگ کے حواری نے عمران خان کو گھر بھیجنے کیلئے بغلیں بجائیں ٗخود کی بغلیں بج گئیں ٗپیپلز پارٹی کے ہاتھوں قربانی سے پہلے پی ڈی ایم کی قربانی ہوچکی ہے ٗ پی ڈی ایم ذبح ہونے کے بعد پہلے خود کو زندہ کرے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے حلیم عادل شیخ کی صاحبزادی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر پنجاب عثمان بزدار کی معاونت سے آئی ہوں ٗحلیم عادل شیخ بہادری کے ساتھ عمران خان کا بیانیہ لیکر چل رہے ہیںمیں حلیم عادل شیخ کو خراج تحسین پیش کرنے آئی ہوںپیپلزپارٹی نے اقتدار کے حصول کے لیے جمہوریت کا چہرہ پیش کیا۔پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی اداکاری کی پیپلز پارٹی کی جمہوریت کا ڈرامہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر بے نقاب ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اسیر اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو خراج تحسین پیش کرنے آئی ہوں پیپلز پارٹی کا بغض حلیم عادل شیخ اور کارکنان کی گرفتاری سے واضح ہو گیا جو لوگ حق کے لئے کھڑے یوتے ہیں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں ہمارے کسی لیڈر کے ہاپڑی والے چھابڑی والے کے اکائونٹ نہیں ہیںجو حق کے لئے کھڑے ہوتے ہیں ان کے لیے مشکلات بھی آتی ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کا مورال بلند ہےسندھ کے نادان ساتھیوں کو کہنا چاہتی ہوںحلیم عادل شیخ پر من گھڑت مقدمات قائم کر کے حلیم عادل شیخ کو آکسیجن دے رہے ہوقانون کو گھر کی لونڈی بنا رکھا ہےپی ٹی آئی کا کارکن یکجا ہے ٗحلیم عادل شیخ پر سندھ حکومت نے چار مقدمات قائم کئے جن میں دو مقدمات دہشت گردی کے ہیں۔ عثمان بزدار پنجابی اسٹائل ڈنڈ پیل کر تیار کھڑے ہیں ٗعثمان بزدار پنجاب میں بہت مضبوط ہیں ٗعثمان بزدار کو ہٹانے کا راستہ اسمبلی سے گزرتا ہےاتحادی ہمارے ساتھ ہیںاسمبلی کے راستے سے اگر بزدار کو ہٹا سکتے ہیں شوق پورا کرلیں۔