چکوال: معروف تاریخی گندھالہ باغ آخری سانسیں لینے لگا

11:05 AM, 21 Mar, 2021

شازیہ بشیر

پبلک نیوز: چکوال کی تحصیل چوآ سیدن شاہ میں واقع گلابوں اور چشموں کی بدولت معروف تاریخی گندھالہ باغ آخری سانسیں لینے لگا۔ محکمہ فارسٹ کی غفلت کی بدولت تاریخی ورثہ تباہی کے دہانے پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق چکوال کی تحصیل چوآ سیدن شاہ میں واقع گلابوں اور چشموں کی بدولت معروف تاریخی گندھالہ باغ بدبو پھلانے لگا۔ محکمہ فارسٹ کی غفلت کی بدولت تاریخی ورثہ تباہی کے دہانے پہنچ گیا۔

معروف تاریخی گندھالہ باغ میں نا گلاب بچے نا گلاب کے پودے اور درختوں کو کاٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ خوشبو کی جگہ بدبو کے بھبھکے اٹھنے لگے ہیں۔

مزیدخبریں