اب پودوں سے باتیں کرنا بھی ممکن ہو گا
02:08 PM, 21 Mar, 2021
سنگا پور (ویب ڈیسک ) سائنسدانوں نے ایک ایسا آلہ تیار کر لیا ہے جس کے بعد اب انسان پودوں سے باتیں کرنے کے قابل ہو گیا اور وہ اب جان سکے گا کہ پودے کیا سوچ رہے ہیں اور کیا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جو پودوں سے خارج ہونے والے برقی سگنلز کو ڈی کوڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، جس کے بعد اب ممکن ہے کہ ان پودوں کے ساتھ رابطہ ہو سکتا ہے ۔ پودوں سے بات کرنے کے لئے سائنسدانوں کو یہ جاننے کی ضرورت تھی کہ ان سے خارج ہونے والے برقی سگنلوں کی پیمائش کیسے کی جائے۔دو الگ الگ تحقیقی مقالوں میں بتایا گیا ہے کہ ایجاد کی مدد سے ایسا نہیں ہو گا کہ سوالاً جواباً پودوں سے باتیں کیا کریں گے بلکہ یہ آلہ آپ کو اس بات کی اجازت دے گا ، آپ پودے کے اپنے ماحول کے بارے ردعمل کا جائزہ لے سکیں۔اس آلہ کو بنانے کو سائنسدانوں نے پہلے یہ جاننے کی کوشش کی کہ پودوں کے ذریعہ خارج ہونے والے برقی سگنلوں کی پیمائش کیسے کی جا سکتی ہے۔ عام طور پر الیکٹروڈ کے ذریعہ برقی محرک پیدا کیا جاتا ہے ، لیکن اس صورت میں اس کا استعمال نہیں کیا جاسکتا ، کیوں کہ پلانٹ کی سطح مختلف لیئرز سے بھری ہوئی ہے۔ اور اس آلہ کے ذریعہ الیکٹروڈس سے جڑے رہنا مشکل ہوتا ہے۔اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے سائنسدانوں نے ایک ایسا الیکٹروڈ تیار کیا جو پودوں کی سطح سے منسلک ہوسکتا ہے ٗجب الیکٹروڈ کا تجربہ وینس کے فلائی ٹریپ پودے پر کیا گیا تو پودوں سے خارج ہونے والے سگنل کو منتقل کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔ سائنسدانوں نے اس کامیابی کے بعد پلانٹ کے ساتھ "بات چیت" کرنے کا تجربہ کیا اور پودے کو پتے بند کرنے کیلئے کہا جس پر پودے نے عمل کیا۔