’’ لانگ مارچ این آر او حاصل کرنے کی ناکام کوشش ہے‘‘

02:22 PM, 21 Mar, 2021

اویس
اسلام آباد(پبلک نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بالادستی کے نعرے لگانے والوں نے کبھی پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دیا ٗ مولانا فضل الرحمن اور کیلبری کوئین کی ملاقات میں روٹھوں کو منانے کی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔ مریم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات اور بعد ازاں پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے ایک بیان میں کہا کہ مولانا بکھر چکی کرپٹ موومنٹ کو دوبارہ اکٹھا کرنے کی ناکام کوشش میں ہیں، کبھی ایک کبھی دوسرے کے پاؤں پکڑنے سے کچھ حاصل نہیں ہونا،اپوزیشن نے متحد ہوکر تحریک انصاف کی حکومت کو ناکام کرنے کی مذموم کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی کے نعرے لگانے والوں نے کبھی پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دیا، ملکی مفاد کی کسی قانون سازی میں بھی اپوزیشن کا کردار نہیں رہا،ہر معاملے میں کرپشن اتحاد نے وزیراعظم کو بلیک میل کر کے این آر او لینے کی کوشش کی، انکے جلسے اور لانگ مارچ این آر او حاصل کرنے کی ناکام کوشش ہیں،عوامی مسائل سے کرپشن اتحاد کا کوئی لینا دینا نہیں، مولانا اور کیلبری کوئین کی ملاقات میں روٹھوں کو منانے کی حکمت عملی پر بات ہوئی۔
مزیدخبریں