’’نواز شریف کے ڈر سے انکی ٹانگیں کانپ رہی ہیں‘‘

02:33 PM, 21 Mar, 2021

اویس
لاہور( پبلک نیوز) مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب کو بتا دینا چاہتی ہوں مریم نواز ، نواز شریف کی بیٹی ہے قید سے ڈرتی نہیں۔جس دن مجھے جیل سے چھوڑا جارہا تھا تو جیل کہ ایک عہدے دار نے کہا کہ جس ہمت سے آپ نے جیل کاٹی ایسی جیل 28سالہ سروس میں کسی نے نہیں کاٹی۔میں عمران خان نہیں ہوں کہ باہر پولیس کھڑی ہو اور دیوار ٹاپ کر بھاگ جائوں گی۔مسلم لیگ(ن) یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ انھوں نے جنوبی پنجاب کے محافظ کا ڈرامہ کیا تھا اسکا ڈراپ سین ہو چکا ہے ٗ وہ فائل ہی بند کر چکے ہیںلوٹوں کے علاوہ ہر ایک نے مسلم لیگ ن چھوڑنے سے انکار کر دیا ٗ گزشتہ الیکشن مسلم لیگ ن جیت گئی تو انھوں نے بے شرمی سے اعوام کے ووٹ پر ڈاکہ مارا ٗ ایک دوسرے کے سر پر ہاتھ رکھنے اور نالائقیوں کو چھپانے کے باوجود آج ڈھائی سال بعد انکی یہ حالت ہے کہ ایک حلقہ میں الیکشن جیتنے کے بھی قابل نہیں ہیںانہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھے نواز شریف کے ڈر سے انکی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ٗ نواز شریف کا مقابلہ کرنے کے لئے آج بھی اسکے بھائی اور بھانجے کو گرفتار کرنا پڑتا ہے ٗ نواز شریف کی بیٹی کو جھوٹے کیس میں نیب میں بلایا جاتا ہے ٗکوئی الزام نا ملا تو نیب نے الزام لگایا ہے کہ مریم نواز اداروں کیخلاف بات کرتی ہیں ٗمریم اداروں کیخلاف نہیں بول رہی انکو تکلیف یہ ہے کہ مریم نواز انکے پول کھول رہی ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ میں یوتھ ونگ کے نوجوان کو شاباش دیتی ہوں ٗیوتھ ونگ نےمیاں صاحب کے بیا نے کو ملک کے کونے کونے میں پھیلا یا ٍ 22کرو عوام یہ پوچھ رہی ہے کہ نواز شریف کو کیوں نکالا ٗانھوں نے نواز شریف کو اقامہ پر نکالا پاکستانی تاریخ میں کبھی کسی نے اتنی بڑی بغیرتی نہیں کی کہ گھروں میں بیٹیوں تک پہنچ جائیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بہادری کی داستان رقم کی ہے ۔ 73 سالوں میں ایک شخص نہیں ہو گا جس نے نوازشریف جتنی تکالیف برداشت کی ہوں ٗعزت و ذلت زندگی و موت ان سلیکٹرز کے اور حکومت کے ہاتھ میں نہیں صرف اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے ٗحکومت کرنی ہے تو نواز شریف کی طرح کروجب ریجکٹ کا ٹویٹ آیا تو نواز شریف نے کہا ہٹائو ٗ اس کو میں اس ٹویٹ کو نہیں مانتا۔
مزیدخبریں