برطانیہ میں مردم شماری، حصہ نہ لینے والوں کو جرمانہ ہو گا

02:41 PM, 21 Mar, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: برطانیہ میں مردم شماری کے دوران سروے میں حصہ نہ لینے والوں جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ برطانوی حکومت نے اس حوالے سے سرکاری سطح پر اعلان کر دیا ہے۔

مردم شماری 2021 کے لیے سروے جاری ہے۔ جس کے لیے حکومت کی جانب سے ایک سروے فارم جاری کیا گیا ہے۔ شہری اس بات کے لیے پابند ہوں گے کہ وہ سروے 23 مارچ تک پر کر کے جمع کرانا لازمی ہے۔ اگر کوئی شہری ایسا نہیں کرتا ہے تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ برطانوی حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق فارم نہ فل کرنے والے شہریوں ایک لاکھ برطانوی پائونڈ جرمانہ عائد ہو گا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں ہر دس سال بعد مردم شماری کیا جاتی ہے۔ طریقہ کار یہ ہے کہ سوالنامہ گھر گھر بھیجا جاتا ہے جس میں عمومی سوال پوچھے جاتے ہیں۔ وہاں پر قانون ہے کہ اگر کوئی شہری غلط معلومات فراہم کرتا ہے تو یہ قابل سزا جرم ہو گا۔

مزیدخبریں