لیڈی ڈیانا کے خطوط کتنے ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوئے؟

02:58 PM, 21 Mar, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: پرنسز آف ویلز لیڈی ڈیانا کے خطوط کی نیلامی ہو گئی۔ 24 سال سے محفوظ کیے گئے خطوط کی نیلامی کے وقت کیا قیمت لگی یہ سوال سب کے ذہنوں میں گھوم رہا ہے۔

اس سوال کا جواب سامنے آ چکا ہے۔ ٹی آر ٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لیڈی ڈیانا کے خطوط جو 24 سالوں سے محفوظ تھے، 67 ہزار 9 سو پاؤنڈ میں نیلام کر دیئے گئے ہیں۔ ان خطوط میں دیانا کے ملکہ الزبتھ کا 'ملکہ' کے طور پر ذکر کیا گیا ہے۔

ان خطوط میں ڈیانا کے عائلی دوست راجر برامبل کو 90 کی دہائی میں لکھے گئے 36 خطوط بھی شامل ہیں۔ ان خطوط میں شہزاد چارلس سے طلاق لینے کے حوالے بھی ذکر ہے جبکہ انھوں نے 1993 میں خودکشی کی جو کوشش کی تھی اس کے بعد ان کی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کا بھی تذکرہ موجود ہے۔

مزیدخبریں