سندھ ہاوس حملہ: آئی جی اسلام آباد نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی
07:36 AM, 21 Mar, 2022
اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد نے سندھ ہاوس حملے کی رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہاوس واقعہ افسوسناک تھا، سندھ ہاوس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سندھ ہاوس کے گیٹ کو نقصان پہنچایا گیا۔10 پولیس اہلکاروں کیخلاف ایکشن لیا گیا ہے، ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ ہاوس کے باہر دو اراکین اسمبلی بھی موجود تھے، دونوں اراکین اسمبلی سمیت 15 افراد کو گرفتار کیا گیاتھا، ملزمان کے خلاف دفعات قابل ضمانت تھیں اس لئے انہیں شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کیخلاف چالان ٹرائل کورٹ میں جمع ہوچکا ہے، سندھ ہاوس اور ریڈ زون کی سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور پولیس کا اعلی افسران سندھ ہاوس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ چییف جسٹس نے ہفتہ کے روز آئی جی اسلام آباد سے سندھ ہاوس پر حملے کی رہورٹ طلب کی تھی۔