ائیر مارشل محمد زاہد محمود پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

09:47 AM, 21 Mar, 2022

احمد علی
اسلام آباد: ائیر مارشل محمد زاہد محمود کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقرر کردیا گیاہے، ائیر مارشل محمد زاہد محمود کو تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ائیر مارشل محمد زاہد محمود، ہلال امتیاز (ملٹری) کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ ائیر مارشل محمد زاہد محمود نے اپریل 1987 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ائیر مارشل محمد زاہد محمود نے کمبیٹ کمانڈرز سکول اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی، ائیر مارشل محمد زاہد محمود نے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں بطور ڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف (پرسنیل) اور ڈائرکٹر جنرل C4I خدمات انجام دیں۔ ائیر مارشل زاہد محمود کمبیٹ کمانڈرز سکول، نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام آباد اور ائیر کمانڈ اینڈ سٹاف کورس امریکہ سے فارغ التحصیل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق ائیر آفیسر کی دیگر اہم تقرریوں میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (پلانز) شامل ہیں۔
مزیدخبریں