اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر پر حملہ،تینوں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

11:19 AM, 21 Mar, 2022

احمد علی
لیڈی اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ ماروی ملک شیرپر حملے کے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیاہے ،پولیس نے ملزمان کی گاڑی سے شراب اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا. ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان کے مطابق ملزمان میں ایک برطانوی پلٹ نوجوان بھی شامل ہے،ملزمان کی پجاروگاڑی سے تلاشی کے دوران دوبوتل شراب،ایک پستول،ایک ری پیٹر گن اور دو میگزین بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان نے غازی کوٹ کے قریب لیڈی اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک کی سرکاری گاڑی کو روک کر بدتمیزی کی اورڈرائیورکوتشددکانشانہ بھی بنایاتھا،ماروی ملک کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیاتھا۔پولیس نے تینوں ملزمان ملک عمران حیدر،ملک محمد عتیق اورانیس خان کو مجسٹریٹ آن ڈیوٹی سجاد خان کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے. خیال رہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے سینٹرل سپیرئیر سروس (سی ایس ایس) کے امتحان میں ماروی ملک شیر اور سسی ملک شیر کے علاوہ تین اور بہنیں بھی اس امتحان میں کامیابی سمیٹ کر سرکاری عہدوں پر فائز ہیں۔
مزیدخبریں