وزیر اعظم سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی ملاقات

07:37 PM, 21 Mar, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم شہباز شریف کو ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی بحالی کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے ریلیف اور بحالی کی کاروائیوں سے آگاہ کیا۔ ترکیہ کے لئے مجموعی طور پر 69 پروازوں کے ذریعے 2686 ٹن خیمے روانہ کیے گئے ہیں جب کہ 2597 ٹن امدادی سامان ترکیہ اور شام کو بحری جہازوں کے ذریعے بھیجا گیا۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے 50 ہزار خیمے تیار کروائے ہیں جن میں فائر پروف خیمے بھی شامل ہیں، این ڈی ایم اے اب تک 26 خصوصی پروازوں کے ذریعے 36,402 موسم سرما کے خیمے ترکیہ بھجوا جا چکا ہے۔
مزیدخبریں