پبلک نیوز: لکی مروت سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور بچوں نے کوہاٹ گیریژن اور کیڈٹ کالج کوہاٹ کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اساتذہ اور بچوں کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ امور اور خصوصاً کیڈٹ کالج میں زیر تعلیم کیڈٹس کی تربیتی اور تعلیمی امور سے آگاہ کیا گیا۔ بچوں کو کیڈٹ کالج کے ہاؤسز اور لائبریری کا بھی دورہ کرایا گیا۔
اساتذہ اور بچوں نے پاک فوج کی بے پناہ قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
طلباء نے اس اہم دورہ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس قسم کے دورہ کے انعقاد سے انہیں پاکستان کے اہم اداروں کے بارے میں بہت معلومات حاصل ہوئیں۔
نوجوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست کا ساتھ دیتے ہوئے انشاء اللّٰہ طلبہ بھی پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے۔