پبلک نیوز: فیصل آباد کے نجی گرلز ہاسٹل میں خفیہ طور پر واش روم سے طالبہ کی ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔ طالبہ کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے پر تھانہ وومن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ وومن پولیس نے ہاسٹل انچارج ہنزہ نامی خاتون اور ویڈیو بننے والے اس کے بھائی عمر کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمہ جی سی یونیورسٹی ویمن کی طالبہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم عمر نے اپنی بہن کی ایماء پر غیراخلاقی ویڈیو بنائی۔
پولیس حکام کے مطابق مدینہ ٹاون کے علاقے میں نجی ہاسٹل میں طالبہ کی واش روم سے ویڈیو بننے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ وویمن پولیس نے طالبہ کی شکایت پر ہاسٹل انچارج اور اس کے بھائی کو گرفتار کر کے ویڈیو برآمد کرلی ہے۔