قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرنسیم شاہ نےعمرہ کی سعادت حاصل کرلی

12:30 PM, 21 Mar, 2024

پبلک نیوز: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ  نے والد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، خانہ کعبہ میں لی گئی تصویر شئیر کردی۔
 یادرہے وہ اپنے والد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے گذشتہ روز سعودی عرب  پہنچے تھے۔
  نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ کے بعد   اپنا یہ ذاتی دورہ پلان کیا تھا۔  علاوہ ازیں بابر اعظم، افتخار احمد اور امام الحق بھی عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے نسیم شاہ، بابر اعظم اور افتخار احمد حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں تھے۔

مزیدخبریں