گوادر: شہید ہونے والے دونوں جوانوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

12:57 PM, 21 Mar, 2024

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاک فوج کے دونوں جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز 20 مارچ کو گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں دہشت گردی کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی بہار خان اور سپاہی عمران علی کی نماز جنازہ گوادر میں ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں پاک فوج، پاک بحریہ، بلوچستان پولیس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا ۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی دہشت گردی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں، مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ 

مزیدخبریں