کوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا سےتاوان کیلئے اغوا ہونے والا تاجر قتل

01:27 PM, 21 Mar, 2024

پبلک نیوز: کوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا سے   تاوان کے لئے اغوا ہونے والا تاجر قتل ، مغوی کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ اسلام پورہ میں درج تھی۔

 رپورٹ کے مطابق  لاہور پولیس نے مغوی تاجر کے بیٹے طاہر کی مدعیت میں  مقدمہ درج کررکھا تھا ۔ ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ 4 مسلح اغوا کاروں نے تاجر عبدالحفیظ کو گاڑی سمیت اغوا کیا تھا ۔

مغوی تاجر کے بیٹے کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہیں میرے والد کو تاوان کے لئے اغوا کیا گیا ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ اغوا ڈکیتی و دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا

مزیدخبریں