ویب ڈیسک: پاکستان میں ایک مرتبہ پھر خطرناک وائرس کورونا نے سراٹھانا شروع کردیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے 2 ویریئنٹ منظرعام پر آئے ہیں۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کے بیان کے مطابق کورونا کے جے این ون ویریئنٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ ہسپتالوں کو انفلوئینزا لائک ڈیزیز میں ٹیسٹنگ زیادہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ہسپتالوں کو جینوم ٹیسٹنگ کیلئے سیمپلز پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھجوانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پشاور کے اسپتالوں سے کورونا کے 9 مثبت کیسز آئے ہیں۔ ان کیسز میں پشاور سے 6 اور سوات سے تین شامل ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ جینوم سیکونسنگ کے بعد معلوم ہوا کہ کورونا کے دو نئے ویریئنٹ سامنے آئے ہیں۔ ان ویرئینٹ میں جے این ون اور جے این 1.8 شامل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا جے این ون ویرئینٹ کا پھیلاؤ 83 فیصد ہے۔ پبلک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی تاکہ عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں۔