(ویب ڈیسک ) کینیڈین نیشنل نوجوان کی قاتل بیوی نکلی،بیوی نے بچپن کے دوست سے مل کر قتل کا منصوبہ بنایا۔
کینیڈین نیشنل نوجوان کے نواں کوٹ میں قتل کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی قنوت نے شوہر کے قتل کا اعتراف کرلیا ۔
ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ قنوت کے بچپن کا دوست عمیر اس سے شادی کرنا چاہتا تھا، قنوت نے عمیر کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کا منصوبہ بنایا ۔
پولیس کے مطابق قنوت نے شوہر علی رضا کو دانستہ طور پر پاکستان بھیجا ، قنوت اس کا دوست عمیر اور مصطفی نے قتل کے منصوبے پر عمل کیا ،علی رضا کو قتل کرنے کے لیے ملزمان نے اپنی رہائش گاہ تبدیل کی ۔