حساس ادارے کا افسر بن کر لاکھوں بٹورنے والا نوسرباز پولیس نے دھرلیا

04:59 PM, 21 Mar, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں نوسرباز ڈبل شاہ پولیس کے شکنجے میں آگیا۔ تھانہ شالیمار پولیس نے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے شخص کو دھر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم شوکت اللہ مروت نے سینکڑوں افراد سے لاکھوں روپے دھوکہ دہی سے بٹورے۔ ملزم شوکت اللہ اپنے آپ کو حساس ادارے کا میجر ظاہر کرتا تھا۔

ملزم شوکت اللہ مروت نے زیادہ منافع اور رقم ڈبل کرنے کے خواب دیکھا کر سادہ لوح افراد کو کروڑوں کا چونا لگایا۔ متاثرہ شہری کی درخواست پر اندراج مقدمہ کے بعد شوکت اللہ مروت کو تھانہ شالیمار پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ملزم نے اسلام آباد، پشاور، کراچی سمیت دیگر شہروں میں دفاتر کھول رکھے ہیں۔ ملزم شوکت اللہ مروت نے جعلی کمپنی رجسٹرڈ کرا رکھی تھی۔ 

مزیدخبریں