اسرائیل اور حماس نے جنگ بندی کااعلان کردیا

06:33 AM, 21 May, 2021

حسان عبداللہ

غزہ (پبلک نیوز) اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہو گئی، پاکستانی وقت کے مطابق عملدرآمد کا آغاز آج صبح 4 بجے سے ہو گیا۔ فلسطین کے مختلف شہروں میں جشن کا سماں، نوجوان پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطینی وزیر خارجہ سانحات کی تفصیل بتاتے آبدیدہ ہو گئے، کہا غزہ کی سوزی نیند سے اٹھی تو والدہ شہید ہو چکی تھی، شیخ جرہ کی سمیرا کا گھر برباد ہو گیا، سائیکل چلانے کے شوقین محمد کو جیل میں قید کر دیا گیا، فلسطینی وزیر خارجہ کا خطاب شروع ہوتے ہی اسرائیلی ایلجی اجلاس سے واک آّوٹ کر گئے۔یہ اسرائیل اور حماس کے  درمیان چوتھی بڑی لڑائی تھی، پہلی مرتبہ دونوں سنہ 2008 میں آمنے سامنے آئے تھے۔۔ ان تمام لڑائیوں کے بعد بھی چھوٹی بڑی جھڑپیں جاری رہیں، دونوں اطراف سے فتح کے اعلانات ہوتے رہے۔ 

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے جنگ بندی اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے، ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا یہ اجتماعی اور متحد عمل کی طاقت کا نتیجہ ہے، دعا ہے جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو۔

واضح رہے کہ غزہ پر 11 دن تک دہشت گرد اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 65 بچوں سمیت 232 فلسطینی شہید ہوئے۔

مزیدخبریں