بھارتی ائیر فورس کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

09:45 AM, 21 May, 2021

حسان عبداللہ

نئی دہلی (پبلک نیوز ) بھارتی ائیر فورس کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ، حادثے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی لڑاکا طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ بھارتی پنجاب میں زمین پر جا گرا اور دیکھتے ہی دیکھتے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، پائلٹ حادثے کے دوران طیارے سے نکلنے میں ناکام رہا اور شعلوں کی نذر ہو گیا۔

بھارتی حکام کے مطابق طیارے کے گرنے کی فوری وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں